PAKISTAN ELECTION NEW UPDATES

PAKISTAN ELECTION NEW UPDATES پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں طلب کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں خیبر پختونخوا (کے پی) کی وزارت اعلیٰ کیلئے ناموں پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں علی امین گنڈاپور، مشتاق غنی کے ناموں پر غور کیا جائے گاجبکہ اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ کا نام بھی وزارت اعلیٰ کیلئے پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کی وزارت اعلیٰ کیلئے علی امین گنڈاپور کا نام سرفہرست ہے۔ اکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وفاق اور پنجاب سمیت خیبرپختونخوا (کے پی) میں حکومت سازی کیلئے نومنتخب ارکان سے رابطوں کیلئے مختلف رہنماؤں کو ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔ اسلام آباد میں تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں وفاق میں حکومت سازی کیلئے ارکان اسمبلی سے رابطوں کی ذمہ داری بیرسٹر عمیر نیازی کے سپرد کی گئی، عمیر خان نیازی میانوالی کے حلقہ این اے 90 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں نومنتخب ارکان سے رابطے کی ذمہ داری علی امین گنڈاپور کے حوالے کی گئی جبکہ پنجاب میں نومنتخب ارکان سے رابطوں کی ذمہ داری میاں اسلم اقبال کے سپرد کی گئی۔ کور کمیٹی کے اجلاس میں رہنماؤں نے عام انتخابات پر عالمی سطح پر تشویش ظاہر کیے جانے کے معاملے پر دفترِخارجہ کے ردعمل پر اپنا مؤقف دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے ردعمل کو مضحکہ خیز قرار دیا۔ A
واضح رہے کہ 8 فروری کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات میں خیبرپختونخوا میں آزاد امیدوار 90 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو ئے تھے

Comments

Popular posts from this blog

Four police hurt in riots between Eritreans in The Hague

Prince Harry issued strong warning related to Meghan Markle amid royal return plans

Social media platform 'X' shutdown continues for eighth day in Pakistan